ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بھارت نے سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے


اسپورٹس ڈیسک October 03, 2026

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نشین میں کھیلے جارہے اس بڑے ٹاکرے کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست زدہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

بھارت نے سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ پاکستان ٹیم میں محمد وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔