فاسٹ بولر عثمان شنواری ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

اسپورٹس رپورٹر  منگل 16 نومبر 2021
عثمان شنواری 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان کے لیے کھیل چکےہیں فوٹو: فائل

عثمان شنواری 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان کے لیے کھیل چکےہیں فوٹو: فائل

 لاہور: ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائدنگی کرنے والے 27 سالہ فاسٹ بولرعثمان شنواری ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہو گئے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عثمان شنواری نے واضح کیا ہے کہ کمر کی تکلیف سے اب وہ مکمل نجات پاچکے ہیں اور دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، مستقبل میں انجریز سے بچنے اور اپنے کیرئیر کو لمبا کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور فزیو تھراپسٹ کے مشورے پر انہوں نے اب ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، اب وائٹ بال فارمیٹ کھیلنا ہی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

ریڈ بال کرکٹ کوخیر باد کہنے کے بعد بائیں ہاتھ کے پیسر اب صرف وائٹ بال کرکٹ پر توجہ دیں گے۔

واضح رہے کہ عثمان شنواری 17 ون ڈے اور 16  ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان کے لیے کھیل چکےہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔