شہباز، بلاول کی پارلیمنٹ اجلاس میں تقریریں شکست خوردہ تھیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
اکثریت کس کے پاس ہے پتا چل گیا،فوادچوہدری:فوٹو:فائل

اکثریت کس کے پاس ہے پتا چل گیا،فوادچوہدری:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات اورنشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اوربلاول بھٹوکی تقریریں شکست خوردہ سیاستدانوں کی تقریریں تھیں۔

 

فوادچوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پتہ چل گیا کس کے پاس اکثریت ہے اور کون ابھی سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔بلاول بھٹواورشہبازشریف کی پارلیمنٹ اجلاس میں تقریریں شکست خوردہ سیاستدانوں کی تقریریں تھیں۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا کہ  اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کے حق سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔انشاللہ آج پارلیمان اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ انشاللہ آج پارلیمان اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔

الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔