وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس. فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس. فوٹو: فائل

 راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ کوٹ رادھا کشن میں ادا کر دی گئی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرداخلہ کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ ہوں، اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیر داخلہ کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ کوٹ رادھا کشن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین، ایم این اے راشد شفیع، سابق ضلعی ناظم لاہور میاں عامر، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی تدفین کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید جناز گاہ سے ڈی ایچ اے لاہور اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔