کراچی میں فلیٹ کے اندر سیلنڈر دھماکے سے والد جاں بحق، بیوی بچے زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
سیلنڈر دھماکے کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں، پولیس۔(فوٹو: فائل)

سیلنڈر دھماکے کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں، پولیس۔(فوٹو: فائل)

 کراچی: فلیٹ کے اندر سلینڈر دھماکے سے والد جاں بحق اور بیوی بچے زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں واقع ایک رہائشی عمارت کی چھٹی منزل میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں گھر کا سرپرست جاں بحق اور اس کی اہلیہ اور بچے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی، جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات پیش آئیں، تاہم ریسکیو ٹیم اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو استپال منتقل کیا، واقعے میں 7 افراد زخمی ہیں جن میں 5 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جب کہ 35 سالہ اشفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔