آرٹسٹ بچے کا محمد رضوان کومنفرد خراج تحسین

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
نوعمرمداح نے محمد رضوان کا خوبصورت اسکیچ بنایا:فوٹو:فائل

نوعمرمداح نے محمد رضوان کا خوبصورت اسکیچ بنایا:فوٹو:فائل

 کراچی: پاکستان کے اسٹارکرکٹرمحمد رضوان کونوعمرمداح کا منفرد خراج تحسین۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان کوشاندار کارکردگی پرنوعمرآرٹسٹ کی جانب سے خراج تحسین۔محمد رضوان کا خوبصورت اسکیچ بنا دیا۔

محمد رضوان نے نوعمرآرٹسٹ کے ٹیلنٹ کودل کھول کرسراہا۔محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹرپراسکیچ شئیرکرتے ہوئے کہا کہ فرحان علی یہ ناقابلِ یقین ہے۔آپ کی محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ۔ آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔

محمد رضوان نے مزید کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ بچے ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، جس کام سے آپ کو محبت ہے اس کو جاری رکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔