یقین ہےارکان،حلیف قانون سازی میں  ذمہ دارانہ کردارادا کریں گے،شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
انتخابات کوشفافیت کی طرف لےجاناچاہتےہیں،شاہ محمودقریشی:فوٹو:فائل

انتخابات کوشفافیت کی طرف لےجاناچاہتےہیں،شاہ محمودقریشی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دوستوں پرمکمل اعتماد ہے۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگومیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ذریعے انتخابات کوشفافیت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔یہ ملک اورجمہوریت کے مفاد میں ہے۔اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ صفوں میں جودوست موجود ہیں ان پرمکمل اعتماد ہے۔اعتماد اس لئے ہے کہ ان کے حلقوں کے عوام نے ایک مینڈیٹ دیا ہے اوروہ اس مینڈیٹ کے مطابق ایک نظریےاورایک مقصد کے لئے کھڑے ہوئے ہیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانون سازی سے عوام کوبہترسہولتیں دینا چاہتے ہیں اوران کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔ انتخابات کوشفافیت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں یہ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں ہے۔ اس سے جمہوریت کومضبوط ہوگی۔

ہم قانون سازی کے ذریعے عوام کوبہترسہولتیں دینا چاہتے ہیں۔ان کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں اوریہی ایک قانون ساز کی ذمہ داری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ یقین ہے ہمارے جتنے ارکان اورحلیف ہیں وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں گے اورقانون سازی میں اپنا کردارادا کریں گے۔

جہانگیرترین گروپ سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں ہے پی ٹی آئی میں ایک ہی گروپ ہے اوروہ عمران خان کا گروپ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔