- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں ، پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی بلز کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، جس میں شرکت کے لیے حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔
عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔
اس سے قبل عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، لیکن میں ان بد دماغوں کی وجہ سے نہیں رہ سکتا جن کے مشورے آپ کو توڑ دیں گے، اور میں اپنے کپتان، اپنے قائد، اپنے مرشد کو پاکستان کے ٹوٹے ہوئے محافظ کے طور پر نہیں دیکھ سکتا، مجھے افسوس ہے لیکن میں آپ اور بھابھی کا آخری سانس تک دفاع کروں گا۔
For You Khan Sahib @ImranKhanPTI I love you a lot but I can not stay due to those evil minds whose advise will break you and I can not see my captain, my leader, my mentor as a broken custodian of #pakistan I am sorry but I will defend you and bhabhi till ny last breath. Love pic.twitter.com/MUlhyKPXON
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 20, 2021
اس ٹویٹ سے قبل ایک ٹویٹ میں شکوہ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر ممبر سے ملاقات کی لیکن کراچی کے آئی سی او کے لیے ان کے پاس وقت نہیں، اہم ترین حلقے سے پی ٹی آئی کے لئے سیٹ لینے والے شخص نے فاروق ستار کو شکست دی، میں نے ہر بار وزیر اعظم اور خاتون اول (بھابھی) کا دفاع کیا ہے لیکن ان کے پاس وقت نہیں ہے، یہ ٹھیک ہے۔
PM met every member but not have a time for the ICON of Karachi, the man who got a seat for PTI from the most crucial constituency, defeated my old senior college Farooq Sattar, I have defended PM and First Lady (Bhabhj) every time but he have no time, it is ok
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 17, 2021
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔