- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے،پاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیرمیں مزید پانچ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ۔کئی واقعات میں شہید کشمیریوں کی میتیں لواحقین کے حوالے نہ کرنے کا عمل ظالمانہ اورغیرانسانی ہے۔
قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔قابض افواج یکم اکتوبرسے اب تک جعلی مقابلوں یا نام نہاد سرچ آپریشن میں کم ازکم30کشمیریوں کوشہید کرچکی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادتیں ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتے ہیں جو پاکستان نے حال ہی میں ایک جامع ڈوزیئر میں فراہم کیے ہیں۔ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔