وزیراعظم کی سکھ برادری کو گورونانک کے جنم دن پر مبارکباد

پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کوخوش آمدید کہتے ہیں،وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک November 19, 2021
حکومت سکھ یاتریوں کوسہولیات فراہم کرتی رہے گی،وزیراعظم عمران خان:فوٹو:فائل:

وزیراعظم عمران خان نے بابا گورونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹرپرپیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کوبابا گورونانک کے552ویں جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پردنیا بھرسے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لئےپاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری حکومت سکھ برادری کوان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں