آئی جی پنجاب کا جہلم میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی کا نوٹس

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا


ویب ڈیسک November 19, 2021
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے جہلم میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

راؤ سردار علی خان نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملنے کی ہدایت کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں