جنوبی افریقی وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

37 سال کی عمر میں لگن اور چاہت پہلے جیسی نہیں رہی، سابق ٹیسٹ کرکٹر


Sports Desk November 19, 2021
37 سال کی عمر میں لگن اور چاہت پہلے جیسی نہیں رہی، سابق ٹیسٹ کرکٹر.

جنوبی افریقن مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے اور جنوبی افریقن وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈی ویلیئرز نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کرتےہوئے لکھا کہ کرکٹ کا یہ سفر بہت شاندار اور ناقابل یقین رہا ہے تاہم اب میں نے ہر طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ہونےکا فیصلہ کیاہے۔



اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ پورے جوش اور جذبے کے ساتھ کھیل کے ہر پل سے لطف اٹھایا، لیکن اب 37 سال کی عمر میں لگن اور چاہت پہلے جیسی نہیں رہی۔

واضح رہے کہ2004 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر شروع کرنے والے اے بی ڈی ویلیئزر نے 114 ٹیسٹ، 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی ا فریقا کی نمائندگی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں