جنوبی افریقی وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
 37 سال کی عمر میں  لگن اور چاہت پہلے جیسی نہیں رہی، سابق ٹیسٹ کرکٹر.

37 سال کی عمر میں لگن اور چاہت پہلے جیسی نہیں رہی، سابق ٹیسٹ کرکٹر.

جوہانس برگ: جنوبی افریقن مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے اور جنوبی افریقن وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈی ویلیئرز نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کرتےہوئے لکھا کہ کرکٹ کا یہ سفر بہت شاندار اور ناقابل یقین رہا ہے تاہم اب میں نے ہر طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ہونےکا فیصلہ کیاہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ پورے جوش اور جذبے کے ساتھ کھیل کے ہر پل سے لطف اٹھایا، لیکن اب 37 سال کی عمر میں  لگن اور چاہت پہلے جیسی نہیں رہی۔

واضح رہے کہ2004 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر شروع کرنے والے اے  بی ڈی ویلیئزر نے 114 ٹیسٹ،  228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی ا فریقا کی نمائندگی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔