- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
اپوزیشن اپنے اختلافات ختم نہیں کرسکی حکومت کا کیا بگاڑے گی، شوکت یوسف زئی
پشاور: صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ابھی تک اپنے اندرونی اختلافات ختم نہیں کر سکی لہذا حکومت کا کیا بگاڑے گی۔
صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسف زئی نے مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی دوغلی سیاست کا شکار ہے، سندھ میں اقتدار کے مزے لے رہی ہے اور خیبر پختونخوا میں مظاہرے کر رہی ہے، اپوزیشن ابھی تک اپنے اندرونی اختلافات ختم نہیں کر سکی لہذا حکومت کا کیا بگاڑے گی۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات منظور کرکے ثابت کر دیا کہ وہ ایک دوراندیش لیڈر ہیں، اپوزیشن کی ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے، سینیٹ سے لے کرقومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس تک ان کو ناکامی ہوئی، اپوزیشن کے جلسوں میں صرف ان کے لیڈرز ہی ہوں گے اور عوام ان کے ساتھ کبھی نہیں نکلے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین صاف و شفاف انتخابات کا راستہ ہموار کرےگی، اورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور قوم کا اثاثہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا بہت بڑا کارنامہ ہے لہذا اپوزیشن کی مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔