شعیب ملک تیسرے ٹی20کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے:فوٹو:فائل

شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے:فوٹو:فائل

ڈھاکا: شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کے باعث تیسرا ٹی 20 نہیں کھلیں گے۔

قومی ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق شعیب ملک بیٹے کی طبعیت خرابی کے باعث  آج  بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے لیے  دستیاب نہیں ہوں گے۔

شعیب ملک ڈھاکا سے دبئی روانہ ہورہے ہیں۔قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا۔

اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے.قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل دوپہر 3 بجے ڈھاکا سے چٹاگانگ روانہ ہوگا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا.بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے.وہ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے.پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔