- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پاگیا
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول پر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارنیسٹو رامیرزو ریگو کی قیادت میں IMF کے توسیعی فنڈ سہولت کے تعاون سے 4 اکتوبر سے 18 نومبر کے درمیان آئی ایم ایف 2021 کے آرٹیکل نمبر 4 برائے مشاورت اور حکام کے چھٹے اصلاحاتی جائزہ پروگرام کے تحت ورچوئل مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق توسیعی فنڈ سہولت کے تحت چھٹے جائزہ کو مکمل کرنے کے لیے پالیسی اور اصلاحات پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم پیشگی اقدامات کے نفاذ خاص طور پر مالیاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی جانب سے اس معاہدہ کی منظوری دی جائے گی۔
یہ پڑھیں : بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، شوکت ترین
معاہدے کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا قرضہ جاری کرے گا جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم کی مجموعی مالیت 3 ارب20 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہوجائے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جون تک کارکردگی کے اہداف بڑے مارجن سے حاصل کرلیے ہیں جب کہ عالمی مالیاتی ادارے نے فیٹف پلان پر عمل درآمد، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔