پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی طلاق،حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک  منگل 23 نومبر 2021
پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پراپنے نام سے نک جونس کا نام ہٹا دیا تھا:فوٹو:فائل

پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پراپنے نام سے نک جونس کا نام ہٹا دیا تھا:فوٹو:فائل

 ممبئی: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کے معاملے پر پریانکا چوپڑا کی والدہ بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑاکی والدہ مدھوچوپڑا نے پریانکا اورنک جونس کی طلاق کی افواہوں کوبکواس قراردے دیا۔

پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھوچوپڑا کا کہنا تھا کہ کہ ایسی غلط خبریں اوربے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ پریانکا کا سوشل میڈیا سے نک جونس  کے نام کوہٹانے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ نک کواپنی زندگی سے بھی نکالنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے : کیا پریانکا چوپڑا اور نک جوناس میں طلاق ہوگئی؟

پریانکا چوپڑا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنے نام کے ساتھ لگے نک جونس کے نام کوہٹانے کے بعدسے دونوں اسٹارزکے درمیان طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پرٹرینڈ کررہی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔