- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا
- نامیاتی سالموں سے بنایا گیا سولر پینل
- کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول
- ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
ٹی 20 سے ٹیسٹ کرکٹ، پاکستان ٹیم گیئر تبدیل کرنے کیلیے تیار
کراچی: پاکستان ٹیم گیئر تبدیل کرنے کیلیے تیار ہے تاہم لگاتار وائٹ بال میچزکے بعد کھلاڑی اب ریڈ گیند سے مہارت آزمائیں گے۔
پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ اور بنگلادیش سے 3 میچز کی سیریز میں مسلسل ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلی مگراب وہ گیئر تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔
26 نومبر سے بنگلادیش کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شروع ہورہی ہے، جس کے لیے اسپیشلسٹ کرکٹرز نے ٹیم کو جوائن کرلیا جبکہ مختصر فارمیٹ کے ماہر کھلاڑی گھر واپسی کی راہ لے چکے ہیں۔
پاکستان ٹیم ٹوئنٹی 20 کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی مہارت ثابت کرنے کیلیے بے چین ہے۔ میزبان سائیڈ کو اس کے میدانوں پر وائٹ کے بعد اب ریڈ بال کی کرکٹ کا سبق سیکھایا جائے گا،گزشتہ روز اسکواڈ ڈھاکا سے چٹاگانگ پہنچ گیا،بدھ سے سے پریکٹس کاآغاز ہوگا۔
کپتان بابر اعظم بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی فتوحات پر نازاں ہیں، ساتھ ہی انھیں خود اچھی بیٹنگ نہ کرنے کا بھی احساس ہے۔
پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم نے کہاکہ بنگلادیش سے سیریز کے تینوں میچز میں کراؤڈ نے پاکستان ٹیم کو بھی بھرپور سپورٹ کیا، ہم نے کورونا کے دنوں میں شائقین کی کمی شدت سے محسوس کی، اب انکے سامنے کھیلنا اچھا لگ رہا ہے، یہاں کے شائقین نے ہمیں بھی بھرپور سپورٹ کیا۔
رواں برس اپنی ٹیم کی مختصر فارمیٹ میں کامیابیوں کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ ہم نے17 ٹی 20 میچز جیتے جو ایک بہت ہی اچھی بات ہے، یہ سب ٹیم کی محنت کا ثمر ہے، اس میں تمام کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا۔
بابراعظم نے کہا کہ فتوحات کیلیے ضروری ہے خامیوں کی نشاندہی کرکے انھیں دور کرنے کی کوشش ہو، ہمیں خاص طور پر مڈل آرڈر اور فیلڈنگ میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت تھی، ہم نے گذشتہ چند ماہ ان دونوں شعبوں میں بہت محنت کی، ہمیں خوشی ہے کہ مڈل آرڈر اور فیلڈنگ کے مسائل اب کم ہورہے ہیں، لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت پیدا ہورہی ہے، کئی میچز میں ہمیں آخر میں کھلاڑیوں نے فتح سے ہمکنار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اب پلیئرز نے ذمہ داری لینا شروع کردی ہے، ہر کسی کو ٹیم میں اپنے کردار کا اچھی طرح ادراک ہے، ٹیم مینجمنٹ اور میری جانب سے انھیں جو بھی پلان دیا جاتا ہے وہ اس پر مکمل عملدرآمد کی کوشش کرتے ہیں، ہم انھیں ان کے کردار کے بارے میں تفصیل سے بتاتے اور وہ اس پر عمل کرتے ہیں۔
ٹی 20 سیریز میں اپنے بیٹ کے مکمل طور پر خاموش رہنے سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہے کہ اس سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا، یہ کرکٹ ہے اس میں اچھے اور بْرے دن آتے رہتے ہیں مگر میں محنت کا سلسلہ نہیں چھوڑتا، مجھے خود پر پوری طرح یقین ہے، اس میں بھی کوئی نہ کوئی بہتری کی بات ہوگی، ہمیں اپنی خامیوں سے آگاہی ہے اور ان کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، میں بھی پوری لگن کے ساتھ محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔
انھوں نے کہا کہ بنگلادیش سے سیریز میں خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے اچھی کارکردگی کی مظاہرہ کیا، آخری میچ میں حیدر علی نے عمدہ اننگز کھیلی۔ انھوں نے کہا کہ اب ہماری پوری توجہ بنگلادیش سے ٹیسٹ میچز پر مرکوز ہوچکی ہے، اس میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔