دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کی گئی


Staff Reporter November 24, 2021
ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کی گئی . فوٹو : فائل

ایف آئی اے نے دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے دوران اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکن ویزا حاصل کرنے کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر وقار حسین اعوان کی نگرانی میں ایس آئی مشتاق اور اے ایس آئی سید وقار نے چھاپہ مار کر ملزم عدنان احمد ولد تاج بہادر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکن ویزا حاصل کرلیا تھا جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایف آئی اے کو رپورٹ کی گئی تھی جس پر پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں