سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کے چندگھنٹے بعد مستعفی

ویب ڈیسک  جمعرات 25 نومبر 2021
یگڈیلینا اینڈرسن نےدوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کی توقع ظاہرکی:فوٹو:فائل

یگڈیلینا اینڈرسن نےدوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کی توقع ظاہرکی:فوٹو:فائل

اسٹاک ہوم: سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق نومنتخب وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن کی اتحادی جماعت گرین پارٹی نے بجٹ بل پاس نہ ہونے کے بعد حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا  جس کے بعد سوئیڈش وزیراعظم نے بھی استعفیٰ دے دیا ۔

میڈیا سے گفتگومیں میگڈیلینا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ آئینی طریقہ کارکے مطابق اتحادی پارٹی کے علیحدہ ہونے پرمخلوط حکومت کومستعفی ہونا ہوتا ہے۔ ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنا چاہتی جس کی قانونی حیثیت پرتنازع ہو۔

میگڈیلینا اینڈرسن نے جلد دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کی  توقع ظاہرکی۔ 54 سال کی وزیرخزانہ اور سوشل ڈیموکریٹس جماعت کی میگڈیلینا اینڈرسن کوسوئیڈن کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ میگڈیلینا کے حق میں 117 اورمخالفت میں 174 ووٹ آئے جبکہ 57 ارکان  نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

سوئیڈش انتخابی نظام میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی لیکن امیدوار کی مخالفت میں زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔