بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 25 نومبر 2021
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے شروع ہوگا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے شروع ہوگا

 لاہور: پی سی بی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں  کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعے سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم (کپتان) محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔