آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فاتحانہ آغازکرنا چاہتے ہیں،بابراعظم

عباس رضا  جمعرات 25 نومبر 2021
ٹیسٹ کرکٹ کے مزاج کے مطابق تحمل سے کھیلنا ہوگا،بابراعظم: فوٹو: پی سی بی

ٹیسٹ کرکٹ کے مزاج کے مطابق تحمل سے کھیلنا ہوگا،بابراعظم: فوٹو: پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فاتحانہ آغازکرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ مسلسل وائٹ بال کھیلتے ہوئے آرہے ہیں۔ ٹیسٹ موڈ میں آنا بھی ایک چیلنج ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تیاری کا زیادہ وقت نہیں ملا۔ بابراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان سے آنے والے ڈومیسٹک کھیل کر آرہے ہیں، دیگر بھی جتنی جلد مطابقت پیدا کر لیں بہتر ہوگا۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی ہوم کنڈیشنز ہیں میزبان کھلاڑی سینئر ہوں یا جونیئر ان سے اچھی طرح واقف ہیں۔ہمیں کنڈیشنز کو سمجھنا اور پرفارم کرنا ہے۔بنگلا دیشی ٹیم سخت جان حریف ثابت ہوگی۔،

بابراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کے مزاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحمل سے کھیلنا ہوگا۔ پچ کا جائزہ لیا ہے اس پر ہلکی گھاس نظر آرہی تھی۔اگر اسی حالت میں رکھی گئی تو ابتدا میں پیسرز بعد ازاں اسپنرز کو مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بنگلا دیش میں فتوحات کے ساتھ آغاز کرنے کے بعد تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔