پیٹ کمنز آسٹریلیا کے کپتان مقرر، ٹم پین کا بریک لینےکا فیصلہ

محمد یوسف انجم  جمعـء 26 نومبر 2021
اسٹیو اسمتھ ان کے نائب ہوں گے ۔

اسٹیو اسمتھ ان کے نائب ہوں گے ۔

کینبرا: ٹم پین کی جگہ پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔ اسٹیو اسمتھ ان کے نائب ہوں گے ۔

نازیبا میسیجز اسکینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے ہاتھ دھونے والے ٹم پین نے ذہنی طورپر پرسکون ہونے کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے کپتانی کی ذمہ داری ملنےکو اعزاز قرار دیاہے، پیٹ کمنز کا کہناہےکہ ٹم پین نے بطور لیڈر جس طرح ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیاہے، ان کی بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کے یہ تسلسل قائم رکھ کر ملک کا نام کھیل میں مزید اونچا کریں۔ اسٹیو اسمتھ اور ان جیسے دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے اس ذمہ داری کو اچھے انداز میں نبھانے کی کوشش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹم پین کا آسٹریلیا کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان

دوسری جانب اسٹیو اسمتھ نے بھی نائب کپتان بننےپر خوشی کا اظہار کرتےہوئے پیٹ کمنز کی بھرپور معاونت کا عزم ظاہر کیاہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کا آغازآٹھ دسمبر سے ہورہاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔