- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
عالمی برادری افغان شہریوں کی امداد یقینی بنائے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد / ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ’’دعوت اسلامی‘‘کے 8 رکنی وفد نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، وفد میں حاجی یوسف سلیم، احتشام عطاری، سلیم بلال، محمد عمران، آصف پولانی، اختر اسماعیل، اور یوسف سلیم شامل تھے۔
وفد نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ دعوت اسلامی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں دعوت و تبلیغ کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ وزیر خارجہ نے دعوت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام، بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔حکومت پاکستان نے جہازوں کے ذریعے اور زمینی راستے سے انسانی امداد اور ادویات افغانستان بھجوائیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔