راکھی ساونت کے شوہر کی بگ باس کے گھر میں انٹری

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 نومبر 2021
راکھی ساونت اس سے قبل بگ باس سیزن ون اور 14 میں بھی شامل ہوچکی ہیں  فوٹوفائل

راکھی ساونت اس سے قبل بگ باس سیزن ون اور 14 میں بھی شامل ہوچکی ہیں فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کی آئٹم گرل اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش نے بگ باس 15 میں بطور وائلڈ کارڈ کھلاڑی انٹری دی ہے۔

چند روز قبل راکھی ساونت نے اعلان کیا تھا کہ وہ بگ باس 15 میں اپنے شوہر رتیش کے ہمراہ داخل ہوں گی تاہم ان کی بات پر کم ہی لوگوں نے یقین کیا تھا کیونکہ راکھی ساونت میڈیا پر بارہا کہہ تو چکی ہیں کہ ان کی شادی ہوچکی ہے لیکن ان کے شوہر آج تک کبھی منظر عام پر نہیں آئے یہاں تک کہ ان کی ایک تصویر بھی کس نے نہیں دیکھی۔

لیکن اب بگ باس 15 میں اداکارہ راکھی کے شوہر بالآخر منظرعام پر آہی گئے۔ راکھی ساونت اس سے قبل بگ باس سیزن ون اور 14 میں بھی شامل ہوچکی ہیں اور اس بار وہ تیسری بار بطور وائلڈ کارڈ کھلاڑی شو میں شامل ہوئی ہیں۔

لیکن اس بار راکھی ساونت اکیلی نہیں آئیں بلکہ ان کے شوہر نے بھی شو میں وائلڈ کارڈ  انٹری دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین جہاں رتیش کو دیکھ کر حیران ہیں وہیں اب بھی اس بات پر یقین نہیں کرپارہے کہ واقعی رتیش راکھی ساونت کے شوہر ہیں۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر رتیش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ شخص حقیقی رتیش ہے راکھی کا شوہر۔

راکھی ساونت نے بگ باس کے گھر میں موجود دیگر کھلاڑیوں کو اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ وہ اور رتیش دو سال پہلے کورونا لاک ڈاؤن سے قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے شوہر عالمی وبا کی وجہ سے بھارت نہیں آئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔