کورونا کی نئی قسم کا خوف؛ اسرائیل کا تمام ممالک پر سفری پابندی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 28 نومبر 2021
جنوبی افریقا پر پہلے ہی سفری پابندی عائد کردی گئی، فوٹو: فائل

جنوبی افریقا پر پہلے ہی سفری پابندی عائد کردی گئی، فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیل نے کورونا کی نئی شکل کے سامنے آنے پر تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کے زیادہ متعدی ثابت ہونے پر جنوبی افریقا پر سفری پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا کی نئی قسم؛ کئی ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندیاں عائد کردیں 

قبل ازیں اسرائیل نے بھی جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا کی نئی قسم سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

تاہم غیر ملکیوں پر سفری پابندی کا فیصلہ کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے مطابق غیرملکیوں پر سفری پابندی 14 دن کے لیے ہوگی اور یہ فیصلہ اسرائیلی عوام کی جانوں کی حفاظت کیلیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کی نئی قسم کا سراغ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے، جنوبی افریقا 

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 14 دنوں کی پابندی سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اس دوران نئے ویرینٹ سے متعلق تمام شکوک واضح ہوجائیں گے اور مزید تفصیلات جیسے ہلاکت خیزی اور ویکسین کی مزاحمت بھی سامنے آجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔