سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی

ویب ڈیسک  منگل 30 نومبر 2021
سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 122600 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 122600 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1794 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے اور 1028 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 122600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 105110 روپے ہوگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔