آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،شاہین شاہ آفریدی کی 5ویں پوزیشن

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 1 دسمبر 2021
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم8ویں نمبرپرہیں:فوٹو:فائل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم8ویں نمبرپرہیں:فوٹو:فائل

 لاہور: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی5ویں پوزیشن پرآگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی 5ویں پوزیشن پرآگئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد8ویں نمبرپرآگئے۔ بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس کے نتیجے میں حسن علی 11ویں پوزیشن پرآگئے۔اوپنرعابد علی شاندار بیٹنگ کی بدولت 20ویں پوزیشن پرپہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ سرفہرست ہیں۔اسٹیواسمتھ  دوسرے اورویلیمسن تیسرے نمبرپرہیں۔ بولنگ میں پیٹ کمنر پہلے نمبرپرہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔