آزاد کشمیر رجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور جنگی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
جنرل قمر جاوید باجوہ کا آزاد کشمیر ریجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ؛ یادگار شہداء پر حاضری دی ۔ فوٹو : اسکرین گریب

جنرل قمر جاوید باجوہ کا آزاد کشمیر ریجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ؛ یادگار شہداء پر حاضری دی ۔ فوٹو : اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ریجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارتوں، جنگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر ریجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں ایک پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے شرکاء سے خطاب میں آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے کے ریجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارتوں، جنگی کارکردگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے.

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔