محتاط اوپنرز نے ٹی 20کرکٹ کا حسن تباہ کردیا، کرس گیل

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 2 دسمبر 2021
میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاور پلے میں بیٹرز اپنے خول میں بند کیوں نظر آتے ہیں، سابق اوپنر۔ فوٹو : فائل

میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاور پلے میں بیٹرز اپنے خول میں بند کیوں نظر آتے ہیں، سابق اوپنر۔ فوٹو : فائل

 لاہور: کرس گیل کا کہنا ہے کہ محتاط اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا حسن تباہ کردیا۔

سابق اوپنر کرس گیل نے کہا کہ ہے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا آغاز ہوا تو افتتاحی بیٹرز آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپناتے تھے، یہ صورتحال اب ٹی 10میچز میں نظر آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ پن کی کمی ہوتی جا رہی ہے،اب اوپنرز ابتدائی6اوورز میں جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کے بجائے اپنے لیے بیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں،اس وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تفریح کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاور پلے میں بیٹرز اپنے خول میں بند کیوں نظر آتے ہیں،انھیں ابتدا میں ہی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنا چاہیے،یہی مختصر فارمیٹ کی جان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔