ای وی ایم و آئی ووٹنگ، حکومتی کمیٹی کو الیکشن کمیشن سے رابطے کی ہدایت

ثاقب ورک  جمعرات 2 دسمبر 2021
نئی قانون سازی کو قابل عمل بنانے کیلیے حکومتی رابطہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔(فوٹو : فائل)

نئی قانون سازی کو قابل عمل بنانے کیلیے حکومتی رابطہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی رابطہ کمیٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر جلد از جلد نئی قانون سازی پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرے۔

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کیلیے بضد ہے، اس ضمن میں نئی قانون سازی کو قابل عمل بنانے کیلیے حکومتی رابطہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کا سیکریٹریٹ وزارت پارلیمانی امور میں قائم کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی رابطہ کمیٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر جلد از جلد نئی قانون سازی پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق کمیٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی ووٹنگ اور ای وی ایم پر اعتراضات، مطالبات کا جائزہ لے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔