نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 2 لاکھ امریکی ڈالر کی منشیات برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 2 دسمبر 2021
ملزم نے 923 گرام کے کوکین کیپسولز کو اپنے پیٹ میں چھپا رکھا تھا، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

ملزم نے 923 گرام کے کوکین کیپسولز کو اپنے پیٹ میں چھپا رکھا تھا، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

 اسلام آباد: نائیجیریا کے باشندے کے پیٹ سے کوکین کے 71 کیپسول بر آمد ہوئے، جن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 2 لاکھ ڈالر لے لگ بھگ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف نارتھ اور اے این ایف انٹیلیجنس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی اور نائجیرین باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف کے مطابق کارروائی میں نائیجیریا کے باشندے سے کوکین کے 71 کیپسول بر آمد ہوئے، 923 گرام کے کوکین کیپسولز کو ملزم نے اپنے پیٹ میں چھپا رکھا تھا، برآمد شدہ مواد کی عالمی منڈی میں قیمت تقریبا دو لاکھ امریکی ڈالر کے قریب ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ساڑھے 3 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔