سڑک پر کھڑی خاتون کو لفٹ دینے کی آفر کرنے پر ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
ملزم نے خاتون کے انکار پر دست درازی کی اور ہراساں کیا۔ فوٹو: فائل

ملزم نے خاتون کے انکار پر دست درازی کی اور ہراساں کیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: گارڈن ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے خاوند کے انتظار میں کھڑی تھی، تو ملزم نے لفٹ دینے آفر کی، خاتون کے انکار پر دست درازی کی اور ہراساں کیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز نے کہا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، خواتین کو ہراساں کرنا ناقابل برداشت فعل ہیں، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔