- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کا کپتان بننے پر رضامند
شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کا کپتان بننے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سپرلیگ میں کپتانی کی آفر ہوئی تو اسے قبول کرلوں گا۔ کپتانی ایک اعزاز ہے، لاہور قلندرز کے لیے ہر میچ میں پرفارمنس دینے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں۔
ورچوئل پریس کانفرنس میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ ورک لوڈ اتنا بڑا ایشو نہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت ٹریننگ کرنے کا عادی ہوں۔ٹرینر بھی اس چیز کا بہت خیال رکھتا ہے۔ کوویڈ میں ویسے ہی بہت محنت کرنا پڑرہی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آرام بھی کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے واضح کیا کہ جارحانہ انداز سے بولنگ کرنا شوق ہے۔ اگر انسان تگڑا ہو تو ہر قسم کی کنڈیشنز میں جارحانہ بولنگ کرسکتا ہے۔ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کے ہر لمحے کو انجوائے کررہا ہوں۔حسن علی کی موجودگی میں اچھی جوڑی بن گئی ہے ۔حسن علی کے ساتھ پارٹنرشپ میں بولنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔حسن زبردست فائٹر ہیں۔
وسیم اکرم کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے سوال پر شاہین آفریدی کا موقف تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ جب کپتان بال دے تو سو فی صد پرفارم کروں۔اپنی پرفارمنس سے پاکستانی کی کامیابیوں میں کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہوں۔ بابر اعظم ہر کھلاڑی سے سو فی صد کارکردگی لینے کے لیے اعتماد دیتا ہے۔ سپورٹ کرتا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ لینے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔پہلے کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔