سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 4 دسمبر 2021
وکیل رائے نواز کھرل نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی بھی درخواست دائر کردی ہے۔ فوٹو: فائل

وکیل رائے نواز کھرل نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی بھی درخواست دائر کردی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

سپریم کورٹ کے وکیل رائے محمد کھرل نے درخواست دائر کی اس کے علاوہ رائے نواز کھرل نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی بھی درخواست دائر کردی ہے۔

دو الگ الگ درخواستوں میں کہاگیاہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیدار رہے،ن لیگ نے برسر اقتدار آنے ہی رانا شمیم کو بطور چیف جج گلگت بلتستان تعینات کیا،خدشہ ہے کہ رانا شمیم دوبارہ بیرون ملک فرار نہ ہوجائیں،استدعا ہے کہ عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔