- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا، وینا ملک
راولپنڈی: اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا۔
اداکارہ وینا ملک اور ان کے وکیل نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سماعت مکمل نہیں ہوتی پہلے پریس ریلیز سامنے آجاتی ہے۔ عدالتی کارروائی کو ہمشہ فال کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا میں اور میرے وکلا ہر سماعت پر کراچی سے آتے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر میری والدہ اور بہن جو کیس کی گواہ ہیں یہاں موجود تھیں۔ جب بھی بچوں سے ملوانے کا کہا گیا میں ہمشہ لے کر آئی۔ چاہتی ہوں بچے ہمشہ باپ سے ملیں، بچوں کو ملوانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اسد بشیر کو بوتل دے ماری
اداکارہ نے کہا باپ کی ذمہ داری بچوں کا خرچہ دینا ہے، دبئی میں اسد ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں، اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا۔ وینا ملک نے کہا کراچی سے یہاں آنے پر بھاری خرچہ ہوتا ہے، دبئی اور پاکستان کی عدالت سے بچوں کی حوالگی حاصل کرچکی ہوں۔
وینا ملک کے وکیل کا کہنا تھا بچوں سے ملوانے کا کوئی تحریری حکم نامہ نہیں ہے، اسد خٹک کراچی آئیں اور روز بچوں سے ملیں، اسد خٹک کا حق ہے کہ بچوں سے ملیں، سب کچھ قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں، ہمارا مقصد عدالتی حکم کو مارنا نہیں ہے، عدالت نے اسکائپ کال کا کہا وہ ہم کرواتے ہیں، اسد خٹک نے وینا ملک کے نام پر مختلف لوگوں سے پیسے لیے ہوئے ہیں، اسد خٹک کی بنا پر ایک خاتون کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔
وینا ملک نے بیٹے کو عدالت میں پیش کر دیا۔ پیشی کے بعد وینا ملک بچے کو لے کر روانہ ہوگئیں جب کہ بیٹی کو طبیعت خراب ہونے پر نہیں لایا گیا۔
عدالت نے مقدمہ کے گواہان کی حاضری لگائی۔ ڈیوٹی جج کی جانب سے اسد خٹک کو تین ماہ سے نہ دیا جانے والا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے کہا بچوں کے علاج معالجے کی فیس بھی سابق شوہر ادا کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔