سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 دسمبر 2021
سونے کی نئی فی تولہ قیمت 123400 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

سونے کی نئی فی تولہ قیمت 123400 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمت میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 123400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 105796 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔