سی پیک کی چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک  پير 6 دسمبر 2021
 پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس حکام. فوٹو:فائل

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس حکام. فوٹو:فائل

میرپور ماتھیلو: ڈاکوؤں نے سی پیک کی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارسجاد ملک شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا جب کہ جب کہ حملے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔