- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
ورلڈ کپ 2022؛ ٹی 20 کی نئی عالمی جنگ کیلیے ماحول بننے لگا
کراچی: ٹی 20کی نئی عالمی جنگ کیلیے ماحول بننے لگا جب کہ آئندہ ماہ ورلڈ کپ 2022کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول 21 جنوری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، مجموعی طور پر 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 وینیوز پر 45 میچز کھیلے جائیں گے، ان میں ایڈیلیڈ، برسبین، جیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی شامل ہیں۔ آسٹریلیا اپنے ہوم گراؤنڈز پر ٹائٹل کا دفاع کریگا جو اس نے دبئی میں کھیلے گئے رواں برس کے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو قابو کرکے جیتا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اب صرف 11 ماہ کی دوری پر ہے، شائقین جلد ہی میگا ایونٹ کیلیے اپنا پروگرام تیار کرسکتے ہیں۔ مکمل شیڈول 21 جنوری کو جاری کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی شائقین فیصلہ کریں گے کہ انھیں کون سے میچز دیکھنے ہیں، وہ اسی کے لحاظ سے اپنا سفری پروگرام بھی ترتیب دیں گے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت 7 فروری سے شروع ہوگی۔
ورلڈ کپ 2022 کا فائنل مصنوعی روشنیوں میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز کی میزبانی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول بالترتیب 9 اور 10 نومبر کو کریں گے۔
یاد رہے کہ میزبان آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش بھارت، افغانستان اور جنوبی افریقہ اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی براہ راست سپر 12 راؤنڈ میں انٹری پا چکے ہیں، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز راؤنڈ 1 کھیلیں گے، دیگر 4 ٹیموں کا انتخاب 2 کوالیفائنگ ایونٹس کے ذریعے کیا جائے گا،پہلا فروری میں عمان اور دوسرا جولائی میں زمبابوے میں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔