فاسٹ بولر احمد دانیال بھی بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا پہنچ گئے

محمد یوسف انجم  جمعرات 9 دسمبر 2021
احمد دانیال کا میلبورن اسٹارز سے معاہدہ ہوا ہے

احمد دانیال کا میلبورن اسٹارز سے معاہدہ ہوا ہے

 میلبورن: فاسٹ بولر احمد دانیال بھی بگ بیش کھیلنے میلبورن پہنچ گئے۔

پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے نام کمانے والے احمد دانیال کا میلبورن اسٹارز سے معاہدہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے لاہور قلندرز کے حارث رؤف دلبر حسین اور سیدو فریدون کے بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدے ہو چکے ہیں۔

نوجوان پیسر احمد دانیال لاہور قلندرز پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے سامنے آئے۔میلبورن اسٹارز کے جی ایم بلیر کے مطابق احمد دانیال آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور 72 گھنٹوں کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔