بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی متھرا کی تاریخی عیدگاہ پرقبضے کی دھمکی

ویب ڈیسک  جمعـء 10 دسمبر 2021
ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ میں پوجا کرنے کا اعلان کیا ہے:فوٹو:فائل

ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ میں پوجا کرنے کا اعلان کیا ہے:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسندوں  نے متھرا کی عید گاہ پرقبضے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی شہرمتھرا میں ہندو انتہا پسندوں نے 17 ویں صدی میں بنائی گئی  شاہی عیدگاہ پرقبضہ کرنے اور پوجا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں متھرا کے مسلمان پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ نمازجمعہ اور عید کی نماز بھی ادا کرتے ہیں۔

ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کی جگہ پر ہندوؤں کے دیوتا کرشن کی جائے پیدائش ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل ہندو انتہاپسند 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کوبھی شہید کرچکے ہیں۔ بابری مسجد کی شہادت کے بعد پورے بھارت میں مسلم کش فسادات میں 2000سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔