بھاری وزن اٹھانے میں مددگار فائبرڈھانچہ

کرے ایکس فائبر آپٹک پر مشتمل پورے بدن کا ایکسو اسکیلیٹن ہے جسے پہن کر بھاری وزن اٹھایا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک December 14, 2021
تصویر میں جرمن بایونک کا تیار کردہ بیرونی ڈھانچہ دکھائی دے رہا ہے جو مزدوروں کا مددگار ہے (فوٹو: جرمن بایونک)

ANKARA: جاپان اور دیگر ممالک کے کارخانوں میں ''ایکسو اسکیلیٹن'' عام ہیں جو کمر کے درد سے بچاتے ہیں اور وزن اٹھانے میں معاون ہوتے ہیں، اب جرمن کمپنی نے ایسا بیرونی ڈھانچہ بنایا ہے جو پورے بدن پر پہنا جاسکتا ہے۔

اس معاون ڈھانچے کا نام ''ففتھ جنریشن کرے ایکس'' ہے جو مکمل طور پر واٹر پروف ہے۔ اسے پہن کر وزن اٹھانا اور وزن لے کر چلنا قدرے آسان ہوجاتا ہے۔ جرمن بایونک کمپنی کے مطابق پورا سسٹم کاربن فائبر فریم سے بنایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ان کا ایکسو اسکیلیٹن بہترین کارکردگی کا حامل ہے جو پہلے ہی بی ایم ڈبلیو، آئیکیا اور دیگر کارخانوں میں استعمال ہورہا ہے۔ اب نئے ماڈل کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

اس میں برقی نظام موجود ہے جو انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کی بنا پر کام کرتا ہے۔ نئے ماڈل میں 40 وولٹ کی دیرپا بیٹری لگائی گئی ہے۔ یہ بیٹری اندر کے پرزوں کو جسمانی لحاظ سے حرکت دیتی ہے۔ اسے پہن کر مزید 30 کلو گرام وزن اٹھایا جاسکتا ہے۔

وزن اٹھاتے وقت ڈھانچے کے اوپر کا حصہ مدد کرتا ہے جبکہ وزن لے کر چلتے ہوئے نچلا ایکسو اسکیلیٹن قوت دیتا ہے۔ اسے پہن کر کمر کے درد اور غلط انداز سے جھکنے اور اٹھنے کے انداز کو کم کیا جاسکتا ہے۔ آئی او ٹی کی بدولت کمپنی کے مالکان بھی کارکن سے واقف رہتے ہیں۔

دوسری جانب واٹر پروف ہونے سے بارش اور برف باری وغیرہ میں کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے تاہم کمپنی نے اب تک ففتھ جنریشن کرے ایکس ایکسواسکیلیٹن کی قیمت نہیں بتائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں