ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک  منگل 14 دسمبر 2021
وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی:فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی۔ سندھ حکومت کی ریکوزیشن پروفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے لائٹ کمانڈو بٹالین کی2 کمپنیز، ایک ایس سی جی کی پلاٹون اور ایک انفنٹری کمپنی تعینات ہوگی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے دوران 3 آرمی ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔