میتھیو ہیڈن نے دباؤ میں فیلڈنگ کی غلطیوں کی نشاندہی کردی

یہ بات نوٹ کی کہ ان کو جتنا اعتماد دیں اتنا ہی اچھا پرفارم کرتے ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ


Sports Reporter December 16, 2021
یہ بات نوٹ کی کہ ان کو جتنا اعتماد دیں اتنا ہی اچھا پرفارم کرتے ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی ٹیم اسپرٹ سے متاثر ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر سے رائے اور تجاویز طلب کی تھیں، ہیڈن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کھلاڑی میگا ایونٹ میں ایک یونٹ بن کر کھیلے اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کا کھیل میں انہماک متاثر کن رہا،میں نے یہ بات نوٹ کی کہ ان کو جتنا اعتماد دیں اتنا ہی اچھا پرفارم کرتے ہیں، ٹیم میں 1،2نہیں بلکہ کئی میچ ونرز ہیں، کبھی کبھار دباؤ میں آکر فیلڈنگ میں غلطیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میچ میں ایسی غلطیاں ہوئیں، فیلڈنگ کے شعبے میں مزید کام کیا جا سکتا ہے،پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس پر مزید محنت کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں