زمبابوین کرکٹرز کا وعدوں پر اعتبار کرنے سے گریز ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

جب تک بقایاجات بینک اکائونٹس میں منتقل نہیں کیے جاتے کرکٹ نہیں کھیلیں گے


Sports Desk February 11, 2014
جب تک بقایاجات بینک اکائونٹس میں منتقل نہیں کیے جاتے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ فوٹو: فائل

SWAT: زمبابوین کرکٹرز نے وعدوں پر اعتبار کرنے کے بجائے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

بورڈ نے پلیئرز کو معاوضے ادا کرنے کی یقین دہانی کرکے ہڑتال ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پیر سے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر گذشتہ روز پلیئر ہرارے اسپورٹس کلب میں جمع ہوئے اور فیصلہ کیا کہ جب تک بقایاجات بینک اکائونٹس میں منتقل نہیں کیے جاتے وہ کرکٹ نہیں کھیلیں گے، انھوں نے زیڈ سی کی جانب سے منگل کو رقم ادا کرنے کی یقین دہانی ماننے سے بھی انکار کردیا۔ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے قرض کی تصدیق کا انتظار ہے، یہ بھی معلوم ہواکہ زمبابوے کرکٹ کو 7 ملین ڈالرز کی اسپانسرشپ کی پیشکش کرنے والی چپس کمپنی بھی اس سے دستبردار ہونے کے لیے پرتول رہی ہے۔