فلم ’83‘ میں پاکستانیوں کو ایک خاص سین بہت پسند آئے گا، رنویر سنگھ

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 دسمبر 2021
فلم کا وہ سین میرے لیے بھی بہت خاص ہے لیکن ابھی نہیں بتا سکتا، اداکار - فوٹو:فائل

فلم کا وہ سین میرے لیے بھی بہت خاص ہے لیکن ابھی نہیں بتا سکتا، اداکار - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’83‘ میں پاکستانیوں کے لیے ایک خاص لمحہ (سین) ہے جسے دیکھ کر وہ ضرور خوش ہوں گے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ’83‘ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران دونوں فنکاروں نے فلم سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب دیے۔

پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے، اس خاص لمحے کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا، کچھ دنوں بعد فلم دیکھ کر آپ میری اس بات کو یاد کریں گے۔


View this post on Instagram

A post shared by Sadiq Saleem (@sadiqidas)

رنویر سنگھ نے کہا کہ فلم میں موجود وہ خاص لمحہ میرے لیے بھی بہت خاص ہے، دراصل فلم ’83‘ ایسے لمحات سے بھرپور ہے، فلم کو بچے، بوڑھے، جوان ہر عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں لیکن کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بہت مزے دار فلم ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ بھارت میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں، بزنس مین کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں اور اب بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈکون سمیت دیگر بھی جلوہ گر ہوں گے۔

بھارت نے پہلی بار کپل دی کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈ کپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا اور ان کی فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے جب کہ ان کی نجی زندگی کو بھی فلم کے ذریعے دکھایا گیا ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم میں ان کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ اس کی ریلیز 24 دسمبر کو شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔