جنید کے سیاست میں آنے کے سوال پر کیپٹن(ر) صفدر کا دلچسپ جواب

ویب ڈیسک  منگل 21 دسمبر 2021
جنید پاکستان کا بیٹا ہے، کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

جنید پاکستان کا بیٹا ہے، کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

 لاہور: جنید صفدر کے سیاست میں آنے کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے صحافی کو دلچسپ جواب دیا۔

(ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنید صفدر سیاست میں آئیں گے جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ کیوں نہیں جب ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر اور وکیل کا بیٹا وکیل بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹا سیاستدان ہی بنے گا۔

صحافی کی جانب سے سوال پر کہ جنید صفدر کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ پاکستان کا بیٹا ہے کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔