- اسلام آباد میں لڑکی کو کار کے اندر فائرنگ کے باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
بابر اعظم ایک بارپھر دنیا کے نمبرون بلے باز بن گئے
پاکستان کے بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بلے باز بن گئے۔
آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بلے باز بن گئے، پہلے یہ پوزیشن ڈیوڈ ملان کے پاس تھی، دونوں کے یکساں 805 پوائنٹس تھے، اب اپ ڈیٹ چارٹ میں بابر اعظم ڈیوڈ ملان کی جگہ نمبرون بن گئے ہیں۔
2021 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان کو بہترین پرفارمنس کا انعام مل گیا، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، فخر زمان دو درجے تنز لی کے بعد 39 ویں پوزیشن پر چلے گٰئے ہیں۔
بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے شاداب خان کا نواں نمبر ہے، شاہین شاہ آفریدی کی بارہویں اور حارث روف کی بائیسویں پوزیشن ہے، سری لنکا کے ہسارنگا ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔
آل راونڈز کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن افغانستان کے محمد نبی کے پاس ہے، ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی جگہ آسٹریلیا کے مارنوس لاہوشین پہلے نمبر پر آگئے ہیں، جو روٹ کی دوسری پوزیشن ہے۔
بابر اعظم کا نمبر نواں، رضوان کا اٹھارواں،فواد عالم کا 20 واں نمبر ہے۔ بولرز میں پیٹ کمنز پہلے، شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ حسن علی 10 سے گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔