میرا نے فلم انڈسٹری کو بدنام کرنے کی سازش کی سنگیتا

نئی اداکارائوں کو مشکل ہوسکتی ہے ،ترقی پذیر انڈسٹری کا امیج بہتربنانے کی ضرورت ہے


Cultural Reporter February 12, 2014
فلم انڈسٹری کو بدنام کرنے والا کوئی شخص قابل معافی نہیں ہے اس کے خلاف سب کو سوچنا چاہیے۔ فوٹو: فائل

ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا فلم انڈسٹری کو بدنام کرنے اور اس کا امیج خراب کرنے کے لیے میرا نے جو گھنائونی حرکت اور سازش کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

آج تک فلم انڈسٹری کی کسی بھی ادکارہ نے ایسی حرکت نہیں کی ، وینا ملک نے بھی کچھ ایسا ہی کام کرنے کی کوشش کی اس کے بارے میں بھی بہت سی باتیں سامنے آئیں بہت کچھ کہا جاتا رہا لیکن اس نے بھی اس حد جانے کی کوشش نہیں کی، فلم انڈسٹری کو بدنام کرنے والا کوئی شخص قابل معافی نہیں ہے اس کے خلاف سب کو سوچنا چاہیے۔

یہ بات انھوں نے ایک ملاقات کے موقع پر کہی،سنگیتا کا کہنا تھا کہ میرا کی وجہ سے پوری فلم انڈسٹری بدنام ہوئی ہے جس سے نئی فنکارائوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس وقت فلمی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے اس کا امیج بہتر بنانے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا اب ہمیں بہتری کی طرف جانا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ کہ ہم اچھی اور معیاری فلمیں بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے