ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی ورزش کا آغاز کردیا

دوران بیماری بے پناہ محبت اور دعاؤں کے اظہار پر شکر گزار ہوں، عابد علی


Sports Reporter December 27, 2021
دوران بیماری بے پناہ محبت اور دعاؤں کے اظہار پر شکر گزار ہوں، عابد علی۔ (فوٹو : فائل)

پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی جسمانی ورزش کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی جسمانی ورزش کا آغاز کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ معالجین کی ہدایت پر عمل پیرا اور تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہوں، اپنے سماجی رابطے کے ذریعہ پیغام میں عابد علی نے کہا ہے کہ دوران بیماری بے پناہ محبت اور دعاؤں کے اظہار پر شکر گزار ہوں،انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے میں تکلیف کی شکایت پر فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہونے پرماہر امراض قلب نے 2 اسٹنٹ ڈالے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں